Live Updates

حکمرانوں کو نجکاری کے معاملے پر ملازمین کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا ، کراچی میں ماڈل ٹاﺅن کی تاریخ دہرائی گئی ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے ذہن سے آمریت نہیں نکلی ، عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پُرانی عادت ہے۔ کراچی میں آج ماڈل ٹاﺅن کی تاریخ دہرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ایشو پر ہم دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہئیے تھا کہ پی آئی اے ملازمین کو بٹھا کر بتاتے کہ نجکاری کیوں کی جا رہی ہے؟ نجکاری کے معاملے پر ملازمین کو اعتماد میں لیا جانا چاہئیے تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔حکومت نے پی آئی اے ملازمین کے حقوق کو بلڈوز کیا۔اسمبلی میں بھی پی آئی اے کا بل ملازمین کو قائل لیے بغیر لایا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ ن لیگی حکومت نے بزنس کے مفاد میں اپنے لوگوں کو نوازا۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری تب کامیاب ہوتی ہے جب اس کا فائدہ عام آدمی کو ہوتا ہے۔ حکومت نے غیر ملکی ائیر لائنز کو ایک سو چار روٹس فراہم کیے ۔ پی آئی نے کی مدد ہی سے اماراتی ائیر لائنز اور دیگر ائیر لائنز قابل ہوئی جو کہ آج دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں شمار ہوتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو اسٹیل ملز میں تجربہ تھا ، ان کی اپنی اسٹیل مل چل رہی ہے لیکن کراچی کی بند کر دی گئی ۔

ایسا کیوں ہوا؟ عمران خان نے نیوز کانفرنس کے دوران چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے اور میں بھی شریک ہوںگا ۔ اورآئندہ دو دنوں میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ڈیزل کی قیمت کو 38روپے فی لٹر تک لے آئیں تو ہر چیز سستی ہو جائے گی ۔ کپتان نے کہا حکومت دو سو ارب روپے کا قرض لے کر اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے ایک وزیر کا گھر بچانے کے لیے اورنج لائن کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کی اتنی ضرورت کیوں پیش آ گئی ؟؟ حکومت کوچاہئیے کہ عوام کا پیسہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خرچ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات