سوائن فلو سے پنجاب میں23 ہلاکتیں ہوئیں ،محکمہ صحت

منگل 2 فروری 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) مشیر برائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کے رواں سیزن میں پنجاب میں 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں ،بارش ہونے سے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں 180 مشتبہ افراد کے سوائن فلو کے ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 80 افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی،23 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ادویات،ویکسین،سمیت تمام ضروری سامان میسر ہے،اسپتالوں میں سوائن فلو کا کاو?نٹر بھی بنا دیے گئے ہیں،درجہ حرارت کے باعث سوائن فلو کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :