22حساس اضلاع کی سبزی منڈیوں میں” سی سی ٹی وی کیمرے“ لگانے کا حکم

منگل 2 فروری 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء)حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے22ا حساس اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم دیا ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں سبزی منڈیوں میں فوری طورپر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انٹیلی نے مختلف اداروں کی جانب سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں، دہشت گردوں کے معاونت کار ”سلیپرز“ صبح سے لے کر دوپہر ایک بجے تک کسی بھی دن حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر سبزی منڈیوں کے آرھتیان کی مدد سے ”سکیورٹی انتظامات“ کا نیا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔جن میں منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کیساتھ ساتھ دیگر آلات بھی نصب کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔