کچھ سیاسی جماعتیں سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے کے ملازمین کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی بھی ملازم نوکری سے نہیں جائے گا، جس کے باوجود پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کرنا افسوسناک ہے
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 2 فروری 2016 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے کے ملازمین کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی بھی ایک ملازم نوکری سے نہیں جائے گا، جس کے باوجود پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کرنا افسوسناک ہے۔
منگل کو نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی آئی اے کے ملازمین کی احتجاجی ریلی اور اس پر فائرنگ کے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کے جہازوں کو 17سے بڑھا کر40کر دیا ہے، حکومت نے صرف پی آئی اے ہی نہیں چلانی بلکہ تعلیم، صحت، توانائی بحران سمیت دیگر شعبوں میں بھی اربوں روپے لگارہی ہے اور لگانے ہیں، حکومت اتنے پیسے کہاں سے لائے، حکومت پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کار ڈھونڈ رہی ہے، پی آئی اے ملازمین کو حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی ایک بھی ملازم نوکری سے نہیں جائے گا، ان کے الاؤنسز اور پیکجزمیں اضافہ کیا جا رہا تھا، اس کے باوجود پی آئی اے کے ملازمین کا احتجاج قابل افسوس ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.