ہالی ووڈ میں بولی ووڈ ستاروں کی آمد خوش آئند ہے ‘ پوجا بترا

منگل 2 فروری 2016 15:29

ہالی ووڈ میں بولی ووڈ ستاروں کی آمد خوش آئند ہے ‘ پوجا بترا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ پوجا بترا کا شمار انڈسٹری کے ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جوہالی ووڈ انڈسٹری میں کام حاصل کر چکے ہیں۔واضح رہے ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے بولی ووڈ ستاروں کی فہرست میں اداکار عرفان خان، پریانکا چوپڑا، نمرت کور اور دیپکا پڈکون کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں حال ہی میں 42سالہ اداکارہ پوجا بترا کو ہالی ووڈ پروجیکٹ کی پیشکش کی گئی ہے جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارہ ونسنٹ ترن اور ریانا ہارٹلے کی سائنس فکشن فلم ”ون انڈر دی سن“میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ،پانچ سے ہالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے بھارتی اداکاروں کو کام کی پیشکش کی جانے لگی ہے جو خوش آئند ہے۔یاد رہے اداکارہ بولی ووڈ انڈسٹری سے کنارہ کش ہو کر گزشتہ دس سالوں سے لاس اینجلس میں مقیم ہیں