پلکت سمراٹ کا یامی گوتم سے تعلقات کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

منگل 2 فروری 2016 15:29

پلکت سمراٹ کا یامی گوتم سے تعلقات کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور اداکارہ یامی گوتم کے تعلقات کے متعلق خبریں آجکل ہر طرف گردش کر رہی ہیں۔ واضح رہے دونوں اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”صنم رے“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ یامی گوتم اور پلکت سمراٹ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق پلکت سمراٹ نے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان عشق محبت پر مبنی کو ئی رشتہ سرے قائم ہی نہیں ہے بلکہ انھوں نے ایسا صرف اپنی فلم کی تشھیر کیلئے کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ دونوں بے حد خوش ہیں انھوں جیسا سوچا ویسا ہی ہوا جو انکی فلم کی تشھیر کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ یامی بے انتہا خوبصورت ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان محبت کے تعلقات کا وجود نہیں ہے۔ دوسری جانب انکے اپنی اہلیہ شویتا روہیرا کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں اور وہ ایک دوسرے سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں