پی آئی اے اور قومی اداروں کی نجکاری او ر پٹرولیم مصنوعات میں حاطر خواہ کمی نہ کرنے کے بعد اپوزیشن جاعتیں یک زبان ہو گئی

معاملے پر قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد لانے کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی

منگل 2 فروری 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے اور دیگر اہم قومی اداروں کی نجکاری او ر پٹرولیم مصنوعات میں حاطر خواہ کمی نہ کرنے کے بعد اپوزیشن جاعتیں یک زبان ہو گئی ‘معاملے پر قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد لانے کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کی مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیا ن رابطہ ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ حیال کیا گیا اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔