پیپلزپارٹی کے ایم پی ا یز نے عزیز بلوچ سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا ‘ نبیل گبول
منگل 2 فروری 2016 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) سابق رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے عزیر بلوچ کی جانب سے لیاری میں دئیے گئے عشایئے میں حلف اٹھایا تھا کہ وہ عزیز بلوچ کے وفا دار رہیں گے پیپلز پارٹی کے نہیں ۔ایک انٹرویو میں نبیل گبول نے کہاکہ عزیر بلوچ 2008سے قبل عزیر بلوچ کا جرائم کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ ہر روز ایم این ایز اور ایم پی ایز کے دفاتر میں بیٹھا ہوتا تھا۔
ٹنڈو الہ یار میں اس کی زمین تھی جہاں وہ پانی کا کنکشن لگوانے کے لیے میرے پاس استدا ء لے کر آیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے میرا یہ کام کر وا دیں ۔انہوں نے کہاکہ عبدالرحمان بلوچ کے قتل سے چھ ماہ پہلے عزیر بلوچ اس کے گروپ میں شامل ہوا اور اس کا نام چوری اور ڈکیتی کی چھوٹی چھوٹی وارداتوں کی ایف آئی آرز میں آتا تھا ۔(جاری ہے)
رحمان بلوچ کے مرنے کے بعد اس کے کمانڈرزنے 2009میں اسے لیاری گینگ وار اور پیپلز امن کمیٹی کا سربراہ بنا یا۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری میں کوئی بھی پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں چل سکتا تھا کیونکہ اس وقت ایک نعرہ تھا کہ جس کو لیاری میں رہنا ہے اس کے لیے جیے بھٹو کا نعرہ لگانا لازمی تھا۔عزیر بلوچ سرینڈر کرنے کے لیے تیار تھا تاہم ذوالفقار مرزا نے اسے کہا کہ سرینڈر کرنے کی بجائے اس کے لیے کام کرو۔ انہوں نے کہاکہ غزیر بلوچ کو ایک دن کا دس کروڑ روپے بھتہ آتا تھا جس میں سے کتنے زرداری ہاؤس جاتے تھے اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.