دبئی پولیس آفیسر کو لیونل میسی کے پاسپورٹ کی تصویر شئیر کرنے پر ایک ماہ قید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 15:10

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : دبئی پولیس آفیسر کو لیونل میسی کے پاسپورٹ کی تصویر شئیر کرنے پر سزا سُنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی آفیسر کو بارسلونا کے سٹار لیونل میسی کے اپسپورٹ کی تصویر آن لائن شئیر کرنے پر ایک ماہ قید کی سزا سُنا دی گئی ہے۔ پولیس آفیسر نے عدالت میں اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد میسی کی پرائیویسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

یہ واقعہ تب کا ہے جب گذشتہ برس دسمبر میں لیونل میسی ایک گلوبل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی آئے۔پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق مذکورہ آفیسر ائیر پورٹ کے ٹرمینل 2 پر اپنی رخصت کی درخاست لیے کھڑا تھا جب 26 سالہ آفیسر کو معلوم لیونل میسی کی آمد کا علم ہوا۔ سارجنٹ نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ وہ میسی کے ساتھ سیلفی لینے میں ناکام رہا لیکن پاسپورٹ کاؤنٹر سے گزرتے وقت میری نظر میسی کے پاسپورٹ پر پڑی لہٰذا میں نے پاسپورٹ کی تصاویر بنا کر سنیپ چیٹ پر شئیر کیں جس کے بعد وہ وائرل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تصویر کے نیچے لکھا گیا تھا کہ ”میسی دبئی میں ہے، کیا اس کا پاسپورٹ جلا دیا جائے یا چھوڑ دیا جائے، چلو چھوڑ دیتے ہیں“۔ اپنے اوپر عائد چارجز کا اعتراف کرتے ہوئے افسر نے اعتراف کیا کہ اس نے میسی کی پرائیویسی کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا بھی غلط استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :