شارجہ پولیس نے دو لبنانی خواتین کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 14:54

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : شارجہ پولیس نے دو لبنانی خواتین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے مبینہ طور پر گھروں میں چوریاں کرنے والی دو لبنانی خواتین کو گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے بتایا کہ خواتین کی گرفتاری کے بعد چوری کیا گیا سارا سامان برآمد کر کے ان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا ہے۔ شارجہ میں مقیم افراد کی جانب سے چوری اور ڈکیتی کی متعدد رپورٹس درج کروائی گئیں جن میں بتایا گیا کہ ان کی غیر موجودگی میں گھروں اور اپارٹمنٹس کے تالے توڑے جاتے ہیں جس کے بعد موبائل فون ، پیسوں اور زیورات سمیت دیگر سامان غائب ہوتا ہے۔ شارجہ پولیس کے مطابق خواتین سے برآمد کیے گئے سامان کی مالیت 4 لاکھ درہم ہے۔

متعلقہ عنوان :