لورالائی ،دیرینہ دشمنی پر مہاجر اڈے پر فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

منگل 2 فروری 2016 14:31

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) لورالائی کے علاقے کوئٹہ روڈ پر مہاجر اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے‘ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ تمام لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے اور واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :