وزیر اعظم کل گوادر تربت ہوشاب ہائی وے کا افتتاح کریں گے

منگل 2 فروری 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) وزیر اعظم میاں نوازشریف کل بدھ کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب گوادر تربت ہوشاب ہائی وے کا افتتاح کریں گے ۔افتتاحی تقریب ہوشاب میں منعقد ہوگی ۔ گوادر ۔تربت ۔ہوشاب سیکشن ،892 کلومیٹر گوادر ۔رتو ڈیرو منصوبے کا اہم حصہ ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک اہم جزو ہے۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ کے ذریعے گوادر پورٹ ملک کے شمالی علاقوں افغانستان اور چین سے منسلک ہوجائے گی ۔

اس منصوبے کا گوادر سے نیلیئنٹ کا حصہ مکران کوسٹل ہائی میں شامل ہے ،جس کو پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز 2004 میں کیا گیا ،لیکن علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کے باعث کام جاری نہ رکھا جاسکا۔ جون 2014 میں اس منصوبے کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دے دیا گیا ۔ اس منصوبے پر تقریباً 12 ،ارب روپے لاگت آئی ہے۔