گلگت میں یونیورسٹی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار پولیس نے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:16

گلگت( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) گلگت میں یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرکے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

دنیورپولیس کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنی ایک درخواست میں پولیس کو بتایا کہ اسے شادی کا جھانسہ دیکر مضافاتی علاقے اوشکھانداس کے ایک گھر میں دھوکہ سے بلوایاگیا جہاں مرکزی ملزم کے دیگر3 ساتھی بھی موجود تھے۔

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارکریونیورسٹی کے ایک طالب علم سمیت چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔گذشتہ روز تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پولیس نے ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے اورمختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :