پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری:ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم

کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہونیوالوں کی تعداد 7سے زائد ہوگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:16

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) کراچی میں پی آئی اے کے مرکزی دفترکے قریب احتجاجی ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہونیوالوں کی تعداد 7سے زائد ہوگئی ہے جنہیں طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کے ملازمین قومی ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے، اس دوران کراچی کا جناح ٹرمینل میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ملازمین نے بڑی تعداد میں جناح ٹرمینل پر دھاوابول دیا جس پرپولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس دوران گولیوں چلنے سے 7سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔گولیاں زخمیوں کے اوپری حصے میں لگیں،زخمیوں میں نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرا مین بھی شامل ہے۔اس دوران فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوااور گوادرو اسلام آباد جانے والی پروازیں بروقت روانہ نہ ہوسکیں۔