میرپورخاص: ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت 10 سال میں بھی مکمل نہ ہوسکی

منگل 2 فروری 2016 14:14

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ جیل عمارت کی تعمیر دس سال میں بھی مکمل نہ ہوسکی۔ اس دوران اس منصوبہ کی لاگت چھبیس کروڑ سے بڑھ کر بیاسی کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سو قیدیوں کی گنجائش کیلئے میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام دو ہزار چھ میں شروع ہوا تھا تاہم یہ سفید ہاتھی سرکاری رکارڈ کے مطابق اب تک انچاس کروڑ روپے کھاچکا لیکن عمارت اب بھی نامکمل ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ زمین پر یہ وسیع و عریض جیل عمارت تعمیر کی جارہی ہے اس کے حق ملکیت پر محکمہ روینیو اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان تنازع بھی موجود ہے جس کا انکشاف اس منصوبہ پر کروڑوں روپے خرچ کرنے بعد ہوا ہے۔دوہزار میں ان منصوبہ کی لاگت چھبیس کروڑ روپے بتائی گئی تھی تاہم اب یہ بڑھ کر بیاسی کروڑ انتالیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :