معروف کامیڈی شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ بند کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 14:02

معروف کامیڈی شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ بند کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء): معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹس وٍد کپل“ بند کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلرز چینل کے مالک نے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹر ویو میں کامیڈی شو بند کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔کلرز ٹی وی کے سی ای او راج نائیک کا کہنا تھا کہ ہماری ٹی وی چینل اور کپل شر ما کے مابین ہوئی تمام بات چیت ہمارا نجی اور پرائیویٹ معاملہ تھا جسے میڈیا پر اُچھالا گیا۔

انہوں نے کہا ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھ کر اس کی غلط ترجمانی کی گئی جس کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہماری خاموشی کو ہمارے ہی خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور ہم نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔ راج نائیک کا کہنا تھا کہ کامیڈی نائٹس کا نام کامیڈی نائٹس ود کپل چینل ہی کے مطالبے پر رکھا گیا تھا جس کا مقصد کپل شرما کو یہ احساس دلانا تھا کہ یہ شو پوری طرح سے اُس کا ہے، تاکہ وہ مزید دل جوئی کے ساتھ کام کرے۔

(جاری ہے)

راج نائیک نے کہا کہ ہم نے کپل شرما کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا لیکن کپل شرما سے ایک دم سے ملنے والی اتنی ساری کامیابی سنبھالی نہیں گئی اور کپل نے ہم سے مزید معاوضے کا مطالبہ شروع کر دیا جو کہ چینل نے ادا بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کپل شرما کو اپنی پروڈکشن کمپنی سیٹ کرنے کے لیے بھی مدد فراہم کی ، لیکن اس سب کے باوجود کپل شرما نے کلرز ٹی وی کے ساتھ کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف روزی کرتے ہوئے دوسرے ٹی وی چینل پر پروگرامز کی میزبانی کی۔

جو کہ غیر اخلاقی حرکت تھی۔ بعد ازاں کپل شرما نے کلرز کو چھوڑ کر آگےبڑھنے کا فیصلہ کیا، راج نائیک نے مزید کہا کہ پروفیشن میں تلخی کے باوجود میرے اور کپل شرما کے مابین ایک اچھا اور دوستانہ رشتہ ہے۔ کپل شرما نے مجھے میرے جنم دن پر وٍش کیا جبکہ میں نے بھی کپل شرما کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ مستقبل میں کپل شرما کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے راج نائیک کا کہنا تھا کہ ہم نے کپل شرما کو سپورٹ کیا اور آگے بھی کریں گے، عین ممکن ہے کہ مستقبل میں دوبارہ کپل شرما کلرز فیملی کا حصہ ہوں۔