گلوکارہ شکھیرا نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی

منگل 2 فروری 2016 13:52

گلوکارہ شکھیرا نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی

لاس اینجلس ۔ 2 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 فروری۔2016ء) گلوکارہ شکھیرا نے منگل کو اپنی 39ویں سالگرہ منائی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں کہاہے کہ نئے سال کے حوالے سے وہ کافی پرامیدہیں اورانہوں نے اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہاکہ سال رواں میں زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں میں حصہ لینا اور اپنے مداحوں کو تفریح کے زیادہ مواقع فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔اداکارہ نے کہاکہ گزشتہ سال انہوں نے یونیسیف کیلئے کام کرنے کے علاوہ ڈزنی کی ایک فلم کیلئے گانا بھی گایا ۔ہالی وڈ کے معروف فن کاروں ، گلوکاروں اورشوبز شخصیات نے گلوکارہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے ہیں۔