ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ اور پر امن پاکستان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے

صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کی اے پی پی سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 13:51

فتح جنگ ۔ 2 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ اور آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ اور پر امن پاکستان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے بغیر تعمیر و ترقی نا ممکن ہے ۔منگل کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ 2018تک بجلی اور گیس بحران پر قابوپا لیا جا ئے گا ۔

ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا اوروسطی ایشیائی ممالک سے گیس درآمد کرنے کے بعد یہ مسلئہ مستقل بنیادوں پر حل ہو گا۔ صوبائی وزیر معدنیات نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جس علاقے سے گزرے گی وہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، پنجاب میں نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد ہو رہا ہے انشاء اللہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط پر امن، مستحکم اور محفوظ ملک دے کر جائیں گے۔

چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ حلقہ پی پی 17میں مسلم ن لیگ کو مضبوط اور مقبول بنا نے کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گا اور علاقے میں ن لیگ کو ناقابل تسخیر سیاسی قوت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :