تبلیغی جماعت پر پابندی لگا کر سکولوں میں ناچ گانے کو فروغ دیا جا رہا ہے،چودھری شجاعت

منگل 2 فروری 2016 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعتوں پر پابندی لگا کر سکولوں میں ناچ گانے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعتیں فرقہ واریت سے پاک اور امن کا درس دیتی ہیں۔ان کے اندر کوئی متنازعہ بات نہیں لیکن انہیں روک کر سکولوں میں ناچ گانے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے اپنے قیام سے آج تک اتحادِ وحدت کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر مسلم قوتوں کا بین الاقوامی منصوبہ ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

متعلقہ عنوان :