5ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 2 فروری 2016 12:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے 5ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز سے عاطف ذوالفقار کو ایس ایچ او ہربنس پورہ ، ہربنس پورہ سے ذوالفقار بٹ کو تبدیل کر کے ایس ایچ او ہیئر، رضوان قادر ہاشمی کو ایس ایچ او شادباغ ، عدنان مظفر کو ایس ایچ او لیاقت آباد اور سلیم شوکت کو ایس ایچ او نواں کوٹ تعینات کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔