لاہور،پرنٹنگ پریس پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد
دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،لٹریچر اتنی بڑی مقدار میں تھا کہ پولیس کے 8 گاڑیاں بھر گئیں
منگل 2 فروری 2016 12:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) لاہور میں حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس نے ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا، دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس نے اردو بازار میں ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا جہاں سے خودکش بمبار بننے ،بم بنانے کے طریقے،حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت انگیز لٹریچر برآمد ہوا،لٹریچر اتنی بڑی مقدار میں تھا کہ پولیس کے 8 گاڑیاں بھر گئیں۔
لٹریچر پرنٹنگ پریس میں چھاپنے کے بعد اسی عمارت کے تہہ خانوں میں بنے گوداموں میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیکن پولیس نے گرفتاریاں ابھی صیغہ راز میں رکھی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس چھاپہ خانے کے پکڑے جانے کے بعد دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں بڑی مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.