الیکٹرانک میڈیا ریپریزنٹیٹو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل پینل کو تاریخی فتح
عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 12:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء)ایمرا کے سالانہ انتخابات برائے 2016-17 میں پروفیشنل گروپ نے کلین سویپ کر لیا اور پانچوں نشستوں پر گروپ کے امیداور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گے۔ ایمرا سنٹر پنجاب سٹیڈیم میں یہ الیکشن سینئر صحافی نعیم مصطفےٰ کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہوئے جس کے اراکین میں سید شعیب الدین احمد اور مصطفےٰ کمال بھی شامل تھے۔
ایمرا کے 362 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار عابد خان نے 284 ، اُن کے مد مقابل جاوید غفاری نے 73، سیکرٹری کے امیدوار آصف بٹ نے 282 ، سید نعیم گیلانی نے 58 اور ثمن اقبال خان نے 15 ووٹ حاصل کئے۔ پروفیشنل گروپ کے امید وار نائب صدر ارشد چودھری نے 278 ، ان کے مخالف عامر مغل نے 76 ووٹ حاصل کئے۔(جاری ہے)
فنانس سیکرٹری پر عبدالرحمٰن نے 275، عدنان شیخ نے 79 ووٹ لئے۔
جوائنٹ سیکرٹری نشست پر کانٹے دار مقابلہ ہو ا اور پروفیشنل گروپ کی ثانیہ چودھری نے 185 اور زمل سلام خان نے 171 ووٹ حاصل کئے۔ الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر اور سرکردہ افرادنے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ پولنگ کا عمل نے بجے صبح سے سوا چھ بجے شام تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا جبکہ ساڑھے آٹھ بجے شب چیف الیکشن کمشنر نعیم مصطفےٰ نے نتائج کا اعلان کیا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ووٹرز کی دلچسپی کو بھی سراہامزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.