وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 12:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز رشید ،خواجہ آصف اور چوہدری نثار علی خان سمیت مشیر ہوابازی شجاعت عظیم اور دیگر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے سے متعلق امور زیرغور لائیے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کو پی آئی اے کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بنا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج بھی سراپا احتجاج ہے جبکہ مظاہرین نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :