کراچی : پولیس کا پی آئی اے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 12:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد مظاہرین نے کارگو گیٹ کی جانب پیش قدمی کی ، مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال بھی کیا۔ مظاہرین نے زور آزماتے ہوئے کارگو گیٹ توڑ دیا ۔

مظاہرین کی ایک بڑی تعداد پی آئی اے ہیڈ آفس سے ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ریلی کے شر کا کو کارگو آفس جانے سے روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔پولیس کی جانب سے شیلنگ کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں ائیر پورٹ کے راستے پر رینجرز کی بھاری نفری بھی تعین کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین نے شیڈول کے مطابق احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لاٹھیاں کھانے کو بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :