حب پولیس موبائل اور کوچ میں تصادم ، پولیس اہلکار جاں بحق ،چارزخمی

منگل 2 فروری 2016 11:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) حب پل کے قریب پولیس موبائل اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ نادرن بائی پاس پر حب پْل کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق اہلکار شکیل احمدسٹی تھانے میں ڈرائیور تھا۔

متعلقہ عنوان :