اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں تین روپے83پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری۔ نیپرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 11:34

اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں تین روپے83پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری۔ نیپرا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : بجلی کی قیمت میں تین روپے83پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا نے کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت5روپے43پیسے رہی۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس کر دی جائے گی جبکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :