حب :پولیس موبائل اور مسافر کوچ میں تصادم ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 11:00

حب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) حب پل کے قریب پولیس موبائل اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ نادرن بائی پاس پر حب پْل کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق اہلکار شکیل احمدسٹی تھانے میں ڈرائیور تھا۔

متعلقہ عنوان :