بنگلا دیش کے سفارت خانے میں کام کرنے والا لاپتہ بنگلہ دیشی شہری گھرواپس آگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 11:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) بنگلا دیش کے سفارت خانے میں کام کرنے والا لاپتہ بنگلہ دیشی شہری گھرواپس آگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے مطابق بنگلہ دیشی شہری جہانگیر حسین رات ایک بجے کے بعد گھر واپس پہنچ گیا تھا، تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق جہانگیر حسین کل شام 4 بجے سے لا پتہ ہوگیا تھا۔ایف 6 تھری میں رہائش پذیر جہانگیر سیکٹر ایف ایٹ میں بچے کو چھوڑنے گیاتورات گئے واپس نہیں آیا، بنگلہ دیش کے شہری جہانگیر حسین کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ مارگلا میں درج کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :