کراچی:ناظم آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 10:59

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب ایک ہفتہ قبل شہید ملت روڈ سے پولیس اہلکار سے چھننے والا اسلحہ کشمیر روڈ پر کچرا کنڈی سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :