عجیب نظروں سے دیکھنے پر مالک نے کتے کی گردن اڑا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 23:54

عجیب نظروں سے دیکھنے پر مالک  نے کتے کی گردن اڑا دی

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1فروری۔2016ء)پولیس نے ایک شخص کو کتے کی گردن اڑانے پر گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ کتے نے اسے عجیب نظروں سے دیکھا تھا۔ فلوریڈا میں پام بیچ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق 28سالہ جاویر اوریلی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کتے کوبری طرح تشددکا نشانہ بنایا۔ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس جب پہنچی تو جاویر اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے ایک قبر کھود رہا تھا اور اس کے ساتھ ہی سربریدہ کتے کی لاش پڑی تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوریلی کے مطابق وہ پریشان تھا اور خود کو صاف کرنے کےلیے جانوروں کی قربانی کی ضرورت تھی۔کتے کا سر قریبی پتھروں پر رکھا ہوا مل گیا۔پولیس کو وہاں سے ایک مردہ بطخ بھی ملی، جاویر نے اس بطخ کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس نے جاویر پر جانوروں پر تشدد کرنے الزامات عائد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کتے نے جاویر کو کاٹا بھی تھا تاہم بعد میں جاویر نے کہا کہ اس نے کتے کو اس لیے مارا ہے کہ اس نے اسے عجیب نظروں سے دیکھا تھا۔