لاہور ، اردو بازار میں حساس اداروں کی کارروائی، دو افراد گرفتا،بڑی مقدار میں ممنوعہ لٹریچر بر آمد

پیر 1 فروری 2016 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1فروری۔2016ء) لاہور کے اردو بازار میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں ممنوعہ لٹریچر بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے لاہور کے اردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر بر آمدکر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کتابوں کے ڈبوں سے بڑی مقدار میں دھماکاخیز مواد بھی برآمدہوا ہے جبکہ ممنوعہ لٹریچر میں خودکش حملہ آور بننے سے متعلق کتابچہ بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :