Live Updates

الیکشن کمیشن نے این اے 122 سے ووٹروں کی منتقلی کا فیصلہ چھان بین کے بغیر دیا ، 25 ہزار کے قریب ووٹ کسی دستاویز کے بغیر منتقل یا درج کئے گئے، جن کی ویڈیو شہادتیں موجود ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ووٹروں کی منتقلی کا فیصلہ چھان بین کے بغیر دیا ، 25 ہزار کے قریب ووٹ کسی دستاویز کے بغیر منتقل یا درج کئے گئے، جن کی ویڈیو شہادتیں بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابی نظام تحریک انصاف کا عزم ہے اور ہم کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کا فیصلہ بغیر کسی چھان بین کے دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 103 اے کے تحت 60 دن کے اندر فیصلہ نہ دے کر الیکشن کمیشن نے قانون کی خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے کہا کہ 25 ہزار کے قریب ووٹ کسی دستاویز کے بغیر منتقل یا درج کئے گئے ووٹروں کے بیان حلفی اور ویڈیو شہادتیں بھی ہمارے پاس موجود ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات