لازمی سرورس ایکٹ کانفاذحکومت کی بوکھلاہٹ کاعکاس ہے،سید خورشید شاہ

مشکل دورمیں ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

پیر 1 فروری 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایکٹ کا نفاذ حکومت کی بوکھلاہٹ کاعکاس ہے ،مشکل دورمیں ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خورشیدشاہ نے کہاکہ لازمی سروس ایکٹ کانفاذپی آئی اے ملازمین سے خوفزدہ ہوکرکیاگیاہے حکومت نے جمہوریت کے لبادے میں اپنی آمرانہ سوچ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے نجکاری نہ کرنے کاوعدہ کیاتھالازمی سروس ایکٹ کانفاذحکومتی بوکھلاہٹ کاعکاس ہے ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اورمشکل کی اس گھڑی میں ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں