گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جام خان شورو اور و مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ،صوبے میں جاری ترقیانی منصوبوں پر تبادلہ خیال

پیر 1 فروری 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے پیر کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے جاری ترقیاتی منصوبوں ، محکمہ بلدیات کے امور اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگا ہ کیا جبکہ مشیر مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے قانونی معاملات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات سے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے دوران تعمیرات عوام کو حائل مشکلات کو دور کرنے کے لئے متبادل راستے بھی ترتیب دیئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبے پر کام متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے عمل سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، جس سے صوبہ میں خوشحالی یقینی ہے، عوامی فلاح و بہبود کے امور کو تیز ترین طریقے سے انجام دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام انتہائی نا گزیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :