شہباز شریف نے صوبہ میں برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے کے درست استعمال کو یقینی بنایا ہے،وزیر اعلی پنجاب عوامی فلاح کے جس شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں وہ قابل تقلید ہے ،برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن

پیر 1 فروری 2016 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے پنجاب میں وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں برطانیہ کے ٹیکس گزاروں کے پیسے کے درست اور دیانتدارانہ استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ وزیر اعلی شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں برطانوی ٹیکس پیئرزکے پیسے کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف عوامی فلاح کے جس شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں وہ قابل تقلید ہے- فلپ بارٹن نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی قیادت میں پنجاب میں تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں میں نمایاں بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شہبازشریف اپنی محنت،ویژن اورعزم کے ذریعے سماجی شعبوں میں بہتری لائے ہیں اور ہم ان کی عوامی خدمت کے پروگراموں سے متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے جاری پروگرامز پرموثر طریقے سے عملدرآمد کیا جارہاہے اوران پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں اورہم ان کی عوامی خدمت کے ویژن کے قائل ہیں۔ پنجاب حکومت نے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جس بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے اوراس اقدام سے حکومتی اقدامات کی موثر مانیٹرنگ میں مدد مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :