`جائیں جائیں ۔۔دو کے واک آؤٹ سے اسمبلی غیر متوازن نہیں ہو جائیگی‘حکومتی رکن انعام اﷲ نیازی

پیر 1 فروری 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) جائیں جائیں دو اراکین کے واک آؤٹ سے اسمبلی غیر متوازن نہیں ہو جائے گی ۔ حکومتی رکن اسمبلی انعام اﷲ نیازی کے ہاتھوں کے اشارے سے ایوان کشت زعفران بن گیا ۔

(جاری ہے)

سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب کے مسودہ قانون کی منظوری کے دوران سعدیہ سہیل رانا نے ڈاکٹر وسیم اختر کا نام نکالنے کو توہین قرار دیتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کا اعلان کیا تو اس وقت ایوان میں بمشکل تین سے چار اپوزیشن اراکین موجود تھے ۔ جس پر حکومتی رکن انعام اﷲ نیازی نے ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جائیں جائیں دو کے واک آؤٹ سے اسمبلی غیر متوازن نہیں ہواجائے گی جس پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :