ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی

انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا‘ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ نے ایوان میں کنول نعمان کے انتقال کی تصدیق کردی ‘ سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نے ایوان میں غلط خبر دینے پر ایم پی اے کی سرزنش کر دی

پیر 1 فروری 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی‘ انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ نے ایوان میں کنول نعمان کے انتقال کی تصدیق کردی ‘ سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نے ایوان میں غلط خبر دینے پر ایم پی اے کی سرزنش کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی رکن صوبائی اسمبلی و اداکارہ کنول نعمان کو برین ہیمرج ہوا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگئیں بیہوشی کی حالت میں ہی انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ کنول نعمان کی حالت سخت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی صحت کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قراردیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے دوران مہوش سلطانہ نے ایوان میں کنول نعمان کے انتقال کی تصدیق کر دی جو کہ غلط ثابت ہوئی تو سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نے ایوان میں غلط خبر دینے پر ایم پی اے کی سرزنش کر دی ۔