عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کیخلاف وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 1 فروری 2016 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کے احاطہ میں وکلاء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کے خلاف حکومت مخالف بینرز پکڑ کر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

وکلاء نے نعرے لگاتے ہوئے فوری طور پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر عدلیہ بچاو کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کی قسم کھا رکھی ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کا استحصال کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کمی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :