Live Updates

اورنج لائن ٹرین عمران خان کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے بیڑہ غرق کر دیگی ‘ عمران خان کی پوری کوشش ہے بجلی کے منصوبے ‘گیس کے معاہدے اورعوام کے ریلیف کے مصنوبوں کا خراب کیا جائے مگر کا میاب نہیں ہوں گے‘عزیز بلوچ کا معاملہ اب عدالت میں ہے اس کا فیصلہ ہم نے نہیں عدالت نے کر نا ہے ‘موجودہ آئین میں ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں صدارتی نظام کی باتیں صرف گپ شپ تک ہو سکتی ہے ‘پی آئی اے آپر یشن کو آج کسی صورت بند نہیں ہو گا ،ذاتی مفادات کی خاطر کسی کو ادارہ تباہ کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘صوبے میں سیکورٹی حکومتی کی ذمہ دار ی ہے ، سکولوں کی انتظامیہ کو بنکوں سمیت دیگر شعبوں کی طرح سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان کی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین عمران خان کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے بیڑہ غرق کر دیگی ‘عمران خان کی پوری کوشش ہے بجلی کے منصوبے ‘گیس کے معاہدے اورعوام کے ریلیف کے مصنوبوں کا خراب کیا جائے مگر کا میاب نہیں ہوں گے‘عزیز بلوچ کا معاملہ اب عدالت میں ہے اس کا فیصلہ ہم نے نہیں عدالت نے کر نا ہے ‘موجودہ آئین میں ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں صدارتی نظام کی باتیں صرف گپ شپ تک ہو سکتی ہے ‘پی آئی اے آپر یشن کو آج کسی صورت بند نہیں ہو گا ذاتی مفادات کی خاطر کسی کو ادارہ تباہ کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘صوبے میں سیکورٹی حکومتی کی ذمہ دار ی ہے مگر سکولوں کی انتظامیہ کو بنکوں سمیت دیگر شعبوں کی طرح سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ ترقی اور خوشخالی میں سنگ میل ثابت ہو گا جس سے صرف لاہور نہیں پنجاب کے عوام کو بھی لاہور میں میعاری سفری سہو لت مل سکے گی اور تحر یک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن صوبے میں ترقی اور خوشخالی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے مگر انکو کا میاب نہیں ہو نے دیا جائیگا اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے کے جاری رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ عزیز بلوچ کے بارے میں متضاد خبر یں آرہی ہیں کچھ کہتے کل گر فتارہوا ہے کچھ کہتے ایک سال پہلے سے گرفتار ہے آجکل اس کا کیس عدالت میں ہے اور سارے معاملے کی انکوائری بھی ہوگی جب اس حوالے سے کچھ ثبوت سامنے آئیں گے تو پھر ہی ہم اس پر کوئی بات کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکمل جمہوریت اور پارلیمانی نظام موجود ہے آئین کو تبدیل کر نے اور صدارتی نظام کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے اور صدارتی نظام کی بات گپ شپ کی حد تک تو ٹھیک ہے مگر عملی طور موجودہ آئین کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سکولوں میں مختلف کٹیگری میں تقسیم کیا ہے اور انکی سیکورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور سکولوں کے مالکان اس وجہ سے حکومت سے ناراض ہیں کیونکہ ہم نے انکو سکولوں کی فول سیکورٹی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی جو حالت ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں حکومت چاہتی ہے کہ اسکو خسارے سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا ئے اگرکسی کو اعتراض ہے تو آئین کی حددو میں رہ کر احتجاج کر سکتا ہے مگر کسی کوآپر یشن بند کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پروفیسر زکو احتجاج کر نا زیب نہیں دیتا ادارے کے معاملات سڑکوں پر نہیں لانے چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات