پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ’پھوکے‘ فائر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 22:24

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ’پھوکے‘ فائر

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطا لبہ اور تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی و چھٹیوں کا معاملہ اٹھا کر واک آﺅٹ کرکے ’غائب‘ ہوگئی جس سے یہ معاملہ زیر بحث نہ آسکا اور حکومت آسانی کے ساتھ ایجنڈا نمٹاتی رہی جس دوران کورم کا فائر بھی خطا گیا۔

پیر کو اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پوائنٹ آف آڈرپر بات کرتے ہوئے قواعد معطل کرکے آﺅٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا جسے سپیکر اور وزیر قانون نے رولز اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں کے برعکس قراردیا تو اپوزشن نے شوروغل شروع کردیا اور اجازت نہ ملنے پر واک آﺅٹ کردیا ، قائدحزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا تھا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں تیل کی عالمی قیمتوں کے برعکس صرف معمولی اضافہ کیا اور پیٹرولیم مصنوعات پر کمائی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی ب طرح اپوزیشن رکن فائزہ ملک نے تعلیمی اداروں میں طلبہ ، والدین اور انتظامیہ میں عدم تحفظ ، سیکیورٹی اور چھٹیوں کا معاملہ اٹھا یا تو حکومت کی طرف سے جواب نہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیر قاونون ایوان میں آکر اس کا جواب دیں گے ، حزب اختلاف کے واک آﺅٹ کے باعث فائزہ ملک بھی ایوان سے اٹھ کر چلی گئیں اور جب وزیر قانون ایوان میں آئے تو کسی نے اس معاملے پر بات نہ کی۔