پولیس کرائے پر لے لو، اسمبلی نے قانون منظور کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 22:24

پولیس کرائے پر لے لو، اسمبلی نے قانون منظور کرلیا

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے پولیس " کرائے پر دینے “ اور بڑے شہروں میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سیف سٹیز پروٹیکشن اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب بل منظور کر لئے ہیں جبکہ عوامی نمائندوں کے قانون میں ترمیم کا بل متعارف کرادیا ہے اور15 آرڈیننس ایوان میں پیش کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑے شہروں میں سیکورٹی یقینی بنانے کی غرض سے جامع کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیونیکیشن سسٹم لگائے جائیں گے جس کی ابتدا لاہور سے ہوگی اور پھر اسے مرحلہ وار دوسرے شہروں تک وسعت دی جائے گفی۔

اسمبلی سے منظور کیے جانے والے قانون کے تحت غیر ملکیوں ، اہم شخصیات ،اور عمارتوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کرنے کی غرض سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا بنایا جائے گا۔ یہ یونٹ نجی اداروں اور افراد کو معاوضے پر بھی سیکیورٹی کی سہولت فراہم کرئے گا-

متعلقہ عنوان :