پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے،خالد جدون

پیر 1 فروری 2016 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی9 کے رہنما اور سابق امیدوار وارڈ7 کینٹ بورڈ چکلالہ خالدخان جدون نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں پانچ فیصد کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے اسوقت عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتین انتہائی کم ہیں جس کو سامنے رکھتے ہوئے پچاس روپے کی کمی کی جائے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں آئی ایم ایف کو خوش کر نے کے لئے غریب عوام پر ٹیکسون کا بوجھ لاد کر انہیں زندہ درگور کر دیا گیا ہے تحریک انصاف پانچ روپے کی کمی کو مسترد کرتی ہے اپنی بیان میں خالد خان جدون نے کہا کہ کرپشن لوٹ ومار نے ملک کی معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے اور قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں تحریک انصاف برسراقتدار کر عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم اور ناانصافی کا حساب چکا دے گئی ۔

متعلقہ عنوان :