اسلام آباد، سما ج دشمن عناصر کے خلا ف کاروائیاں، 09ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

پیر 1 فروری 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل 125 اور ایک عدد کلا شنکو ف برآمد کر لیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم وقاص احمدکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIN-5635ما لیتی 80ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ نیلو ر پولیس نے گرفتار ملزم عقارب حسین کے انکشاف و نشا ند ہی پر ایک عدد کلا شنکو ف معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے اپنے آ پ کا حساس ادرے کا ملازم ظا ہر کرکے شہر ی سے رقم ہتھیا نے والے ملزم جمیل احمد کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد خنجر برآمد کرلیا۔ جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان نا صر اقبا ل اور عدنا ن کو گرفتار کر کے ان سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے قتل کی واردات میں ملزم ہا رون مسیح کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :