عدالتی حکم کے باوجود اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

پیر 1 فروری 2016 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست سول سوسائٹی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ حدود میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام روکنے کا حکم دیا تھا ، پنجاب حکومت 11 تاریخی عمارتوں کی حد حکم امتناعی پر عمل درآمد نہیں کر رہی ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :