پاک چین اقتصادی راہداری پر کا م تیزی سے جاری ، فروری میں مغربی روٹ مکمل ہو جا ئے گا، حکومت تو انائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے، 2018ء تک تو انائی کے متعد د منصوبے مکمل ہو جا ئیں گے ،گیس کی قلت پر قا بو پانے کے لئے بھی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، آئندہ دوسالوں میں بجلی کا بحران ختم ہو جا ئے گا ، آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ر ا نا تنویر حسین کاوکلاء کی تقریب سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 21:57

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ا نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی و اقتصادی پا لیسیوں کے با عث آج ملک میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری پر کا م تیزی سے جاری ہے۔ فروی میں اس کا مغربی روٹ مکمل ہو جا ئے گا تو انائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے 2018ء تک تو انائی کے متعد د منصوبے مکمل ہو جا ئیں گے گیس کی قلت پر قا بو پانے کے لئے بھی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے حکومتی پا لیسیوں کے ثمرات عوام میں منتقل ہو رہے ہیں ملک وقوم کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے آئندہ دوسالوں میں بجلی کا بحران ختم ہو جا ئے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

و ہ پیر کو کو ٹ عبدالمالک میں وکلاء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پیر اشرف رسول ایم پی اے ، صدر فیروزوالہ بار قربان علی بھٹی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری اظہار علی شاہ ، فناس سیکرٹری ایم نوید خان ، ممبر پنجاب بار کو نسل شاہنواز اسماعیل ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی آرگنائزر محمود اختر گورایہ ، ملک نوید محمود چوہا ن ، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ را نا شکیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کا اہتمام میا ں عصمت اﷲ ایڈووکیٹ نے کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاکراچی آپریشن کسی ایک جما عت کے خلاف نہیں بلکہ یہ ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کراچی آپریشن شروع کیا گیا اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات بھی دور کئے گئے اب یہ آپریشن قیام امن کی تکمیل تک جا ری رہے گا تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے فیروزوالہ بار کے نومنتخب عہدیداران کو میڈل اور شیلڈیں دیں ۔