الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں پولیس اسٹیشن پیشی کی استثنی دے دی گئی: ایم کیو ایم کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 21:56

الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں پولیس اسٹیشن پیشی کی استثنی دے دی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) ایم کیو ایم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں پولیس اسٹیشن پیشی کی استثنی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں چل رہے منی لانڈرنگ کیس سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کو پولیس اسٹیشن پیش ہونے سے منع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس الطاف حسین کیخلاف خاطر خواہ ثبوت نہیں ہیں اس لیے انہیں اب اس کیس میں پولیس اسٹیشن پیش ہونے سے استثنی دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں الطاف حسین اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے موجود شواہد ناکافی ہیں۔ اسی باعث انہیں پولیس اسٹیشن پیش ہونے سے روکا گیا ہے۔ اس کیس کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچنے تک جاری رہیں گی۔