صوابی، چار دن قبل لاپتہ ہونیوالی چار سالہ بچی کی نعش کنویں سے برآمد

پیر 1 فروری 2016 21:44

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ٹوپی ضلع صوابی سے چار یوم قبل لاپتہ ہونے والی چار سالہ معصوم بچی ماحور کی لاش موضع بام خیل میں ایک کنویں سے برآمد ہوگئی ۔

(جاری ہے)

افسرسید نے چاریوم قبل تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ ان کا چارسالہ بچی ماحورکھیل کودکیلئے گھرسے باہرگئی تھی اورواپس نہیں آئی پیرکے روزموضع بام خیل میں ایک اڑاہٹ کے کنویں میں لوگوں نے ایک لاش دیکھی جنہیں فوری طورپرنکالی گئی تھانہ صوابی کواطلاع دی گئی جس پر پولیس نے چار سالہ بچی کی لاش تحویل میں لیکر ورثاء کی تالاش شروع کردی شام کو بچی کی شناخت ماحوردختر افسرسید سکنہ ٹوپی کی نام سے ہوگی ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :