بلاجواز گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ،اہل سنت والجماعت بلوچستان

انتظامیہ فی الفور علامہ رمضان مینگل ، قاری عبدالولی فاروقی کو رہا کرے، علامہ رب نواز حنفی

پیر 1 فروری 2016 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)اہل سنت والجماعت پر امن مذہبی جماعت ہے جس کا کسی قسم کی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اہل سنت والجماعت نیشنل ایکشن پلان کی مکمل تائید کرتی ہے ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اہل سنت والجماعت کا تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، کوئٹہ اور بلوچستان میں درجنوں گرفتاریوں اور سینکڑوں کارکنان کے لاپتہ ہونے کے باوجودصدراہل سنت والجماعت بلوچستان علامہ رمضان مینگل اور صدر کوئٹہ قاری عبدالولی فاروقی کی بلاجواز گرفتاریوں سے کارکنان میں مایوسی پھیلے گی جو کسی بھی نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ان خیالات کا اظہار صدر اہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی ، سید محی الدین شاہ ،مولانا خالد محمود اور دیگر نے مرکز اہل سنت سے جاری مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ ہم خود مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں اس کے باوجود ہمیں ہی مجرم و ملزم گرداننا افسوسناک ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اور کوئٹہ کی انتظامیہ تعاون کا بدلہ تعاون کی صورت میں دیتے ہوئے علامہ رمضان مینگل اور قاری عبد الولی فاروقی اور کے رفقاء سمیت گرفتار 7سالہ معصوم بچے کو فی الفور رہا کرے تاکہ کارکنان میں پھیلنے والی مایوسی کو روکا جاسکے ۔