تھل میں عرب ممالک شہزادوں کا ہسپتال و سکولز بنوانابے مثال کارنامہ ہے، میاں اعظم چیلہ سیال

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 1 فروری 2016 21:16

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم فروری۔2015ء) تحصیل اٹھارہ ہزار ی کے پسماندہ علاقے تھل میں عرب ممالک کے شہزادوں کا ہسپتال و سکولز بنواکر دینا بے مثال کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ گفتگو لیگی ایم پی اے الحاج میاں محمد اعظم چیلہ سیال نے ایک بیان میں کی انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ،قطر و دیگر عرب ممالک کے شہزادے تھل کے علاقہ میں شکار کھیلنے آتے ہیں اور تھل کی پسماندہ اور غریب عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات اور عطیات دیتے ہیں جس پر میں اور حلقہ کی عوام انکی بھرپور شکر گزار ہے انہوں نے کہا کہ گلاب والا تھل میں عرب ممالک کے تعاون سے ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے اسی طرح صحرا کی پٹی میں سکولز کیلئے عطیات دیے گئے ہیں جس سے تھل کے لوگوں کی پسماندگی دور ہونے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک سے پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیشہ دونوں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک بھی ہوئے ہیں قیام پاکستا ن سے قبل بھی قائد اعظم محمد علی جناح کی درخواست پر سعودی حکومت نے برصغیر پاک و ہند میں آنے والی قدرتی آفت کے موقع پر امداد بھیجی انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی پاکستان دوستی لازوال ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :