پی کے۔78بونیر چغرزئی میں لوگوں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پیر 1 فروری 2016 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) بونیر کی تحصیل چغرزئی کی یونین کونسل پاندئیرمیں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل بختی دوست خان اور گلفروش خان نے درجنوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر غیر مشروط طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں بختی رحمان، رشید خان، ولی اللہ، ضیا ء اللہ، محمد تاج خان اور دیگر سرگرم کارکن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمان نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ جماعت اسلامی کوعوام میں مزید مقبول بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے علاوہ پارٹی کے ڈسپلن کی بھی پابندی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے جس کا منشور خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے نفاذ کے علاوہ کچھ نہیں۔تقریب سے ضلعی ناظم ضلع بونیر ڈاکٹر عبید اللہ اور ضلعی امیر جماعت اسلامی غلام مصطفیٰ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :